• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

افغانستان،نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 62 نمازی شہید

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 62 نمازی شہید


کابل (جنگ نیوز ) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد میں دو دھماکے ہوئے ،جس کے نتیجے میں مسجد مکمل طور پر شہید ہو گئی۔ افغان صدر اشرف غنی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئترس نے مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، افغان طالبان نے اس حملے کی تردید کی ہے ۔

ترجمان آیت اللہ خوگیانی نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی نماز کے موقع پر ہونے والے حملے میں کم سے کم 62 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے اندر رکھے دھماکا خیز مواد کے نتیجے میں کئی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں مسجد مکمل طور پر شہید ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت جلال آباد سے 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع ہسکا مینا کے علاقے جودارا میں ہونے والے دھماکے میں شہید تمام افراد نمازی تھے۔

تازہ ترین