• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ


چین میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک سے گُزرتی گاڑیاں زِد میں آنے سے بال بال بچیں۔

موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ موسم کی خرابی خطرناک حادثات کی وجہ بن جاتی ہے۔ 

موسم کی خراب صورتحال کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا چین کے شہر چونگ چنگ میں ڈرائیورز کو اُس وقت کرنا پڑا جب اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور سڑک مٹی اور پتھر کے ڈھیر تلے دب گئی جبکہ اِس دوران سڑک سے گُزرتا ایک ٹرک ملبے کے ڈھیر تلے آنے سے بال بال بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق خطرناک سلائیڈئنگ نے لوگوں کو بےحد خوفزدہ کردیا اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ اِس حادثے میں خُوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین