• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبیریا: ڈیم ٹوٹ گیا، سونے کی کان میں 13 مزدور ہلاک

روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا میں ڈیم ٹوٹنے سے سونے کی کان میں کام کرنے والے 13 کان کن ہلاک ہو گئے، واقعے میں کئی مزدور لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سائبیریا کے جنگلات میں آگ لگ گئی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ سائبیرین شہر کراسنو یارسک سے 160 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

واقعے میں 13 کان کن ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد کان کن ابھی تک لاپتہ ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ تیز بارشیں، مذکورہ ڈیم کے ٹوٹنے کی وجہ بنی ہیں۔

تازہ ترین