• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی راولپنڈی میں بڑی کارروائی

محکمہ کسٹم اسلام آباد کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کی ہے۔

اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے پولیس کے ہمراہ گنج منڈی کے علاقے میں 20 گھنٹے طویل ٹارگٹڈ آپریشن کرکے سمگل شدہ سامان کے 11 ٹرک پکڑ لیے جس سے برآمد ہونے والے سامان کا تخمینہ 12 کروڑ روپے ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ایم سی سی اسلام آباد کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں پنجاب پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا۔

محکمہ پولیس نے امپورٹیڈ سگریٹ کے 5 ٹرک پکڑے جبکہ بوسکی اور پلچھی کے مہنگے کپڑوں کے تین ٹرک بھی پکڑے گئے۔

اسمگلنگ کے خلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر راؤ فہد کی سربراہی میں کیا گیا جس کے بعد اسمگلروں اور تاجروں کی جانب سے آپریشن کی سخت مزاحمت کی گئی۔

کسٹم حکام اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

شدید مزاحمت کے باعث پولیس کو آپریشن روکنا پڑا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر کسٹم حکام کو قریبی پلازہ میں گھنٹوں پناہ لینا پڑی۔

تازہ ترین