• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی کیٹ نے دورہ پاکستان کو بہترین قرار دے دیا

شہزادی کیٹ نے دورہ پاکستان کو بہترین قرار دے دیا


برطانوی شہزادی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو بہترین دورہ قرار دے دیا۔

مذکورہ انٹرویو شہزادی نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج لاہور کے دورے کے دوران دیا اور وہاں لوگوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس او ایس ویلیج میں بڑی تعداد میں کمزور خواتین موجود ہیں لیکن انہوں نے یہاں سے ملنے والے کمزور وسائل کو مثبت انداز میں استعمال کیا۔

کیٹ مڈلٹن نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں نے یہ بچوں کی اگلی نسل کی مدد کرنے اور انہیں محفوظ بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ انہیں ان کی مستقبل کی زندگی کا بہترین آغاز فراہم کیا جاسکے۔

کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر اسی طرح کا ایس او ایس چلڈرن ویلیج دیکھنے کے خواہش مند تھے۔

خیال رہے کہ ایس او ایس چلڈرن ویلیج کو 1977 میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اپنے دورہ  پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شہزادی کیٹ نے کہا کہ ان کے لیے پاکستان کا جغرافیہ دیکھنا اور لاہور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا بہت ہی شاندار رہا۔

برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان میں مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں سے ہم آہنگ ہونے کے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا۔

اسلام آباد میں جب شاہی جوڑا ایک اسکول کے دورے پر تھا تو اس دوران ایک طالبہ کے ساتھ ان کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔

طالبہ نے شہزادہ ولیم سے کہا کہ وہ ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کی بہت بڑی مداح ہیں جس پر شہزادے نے انہیں جواب دیا کہ وہ بھی اپنی والدہ کے بہت بڑے پرستار ہیں۔

اسلام آباد میں انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں جبکہ برطانوی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی جبکہ یاد گار پاکستان کا بھی دورہ کیا۔

شاہی جوڑے نے اپنے دورے کے دوران چترال کا دورہ کیا تھا اور وہاں کی ثقافت سے محظوظ بھی ہوئے۔

لاہور میں شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ نے پاکستان کرکٹ اکیڈمی، شوکت خانم اسپتال اور ایس او ایس ویلیج کا دورہ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین