• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی خرابی : شاہی جوڑے کا طیارہ واپس لاہور میں اتار لیاگیا

اسلام آباد میں خراب موسم کی وجہ سے برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاداہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا طیارہ واپس لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی مہمانوں کو ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس لاہور لے جایا گیا۔

موسم کی خرابی : شاہی جوڑے کا طیارہ واپس لاہور میں اتار لیاگیا


واضح رہے کہ آج پورا دن شاہی جوڑے نے لاہور میں گزارا ، ایئر پورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔

برطانوی شاہی جوڑے نے لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور کلام پاک کی تلاوت بھی سنی ۔

مغلیہ سلطنت کے دور کے فن تعمیر نے شہزاداہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو اپنا گرویدہ بنالیا ۔

شاہی خاندان کا شہزادہ اور شہزادی بادشاہی مسجد کے مختلف حصوں میں گئے ، جہاں انہیں بادشاہی مسجد کی تاریخ اور مغلیہ فنِ تعمیر سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سر پر آنچل بھی لیا ہوا تھا۔

شاہی جوڑے نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات کی اور مذہبی رواداری سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا ۔

تازہ ترین