• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹین لیگ میں پہلی بار لاہور قلندرز کی ٹیم حصہ لے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیخ زائد اسٹیڈیم میں 14نومبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں پہلی بار پاکستانی لاہور قلندرز کی ٹیم حصہ لے گی۔ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی اوروہاب ریاض،محمد عامر،شعیب ملک،عماد وسیم،فہیم اشرف محمد حفیظ سمیت کئی صف اول کے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ٹی 10 لیگ کی دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیر ہے جس نے ڈیرن سیمی کو ٹیم آئیکون کے طور پر چنا ہے، ساتھ ہی آندرے رسل اور پاکستانی ٹاپ کلاس بولر وہاب ریاض کو بھی جگہ دی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 میں ٹیم ابوظبی نیا اضافہ ہے۔ جس کے آئیکون معین علی ہیں ٹیم نے پاکستانی بولر محمد عامر کونمایاں جگہ دی ہے، ساتھ ہی سری لنکن نیروشان اور کیوی آل راؤنڈر اینڈرسن بھی شامل ہیں۔ مراٹھا عریبین کی تو اس کے آئیکون کرس لینن ہیں جبکہ ٹیم میں ملنگا، ڈیوان براوو اور کیڈوک والٹن شامل ہیں۔ دکن گلیڈئیٹرز نے کیرن پولارڈ کو چنا ہے ٹیم آئیکون شین واٹسن ہوں گے۔ اس کے علاوہ فواد خان، اور ظہورخان بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ دہلی بلز کی قیادت عالمی کپ کی فاتح انگلینڈ کے آئن مورگن ہوں گے جو ٹیم کے آئیکون کھلاڑی بھی ہیں ٹیم نے سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک اور عماریاسین کو بھی چنا ہے ۔ اس کے علاوہ عادل رشید، محمد نبی اور کیسل پریرا بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ٹیم قلندر کے آئیکون شاہد آفریدی ہیں ان کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی نظرآئیں گے۔ کرس جارڈن بھی ٹیم قلندر کا حصہ ہوں گے۔ بنگال ٹائیگرز ٹیم نے تھیسرا پریرا کو کپتان اور آئیکون کھلاڑی کے طورپر چنا ہے۔ اس کے علاوہ آندرے فلیچر، اور کولن انگرام بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کرناٹک نے نامور کھلاڑی ہاشم آملہ کو چنا ہے۔ ٹیم میں نیپالی کھلاڑی سندیپ، انگلش کرکٹر پٹ براؤن اور اماراتی کھلاڑی احمد رضا بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین