• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انڈونیشین بحریہ کی چوتھی مشترکہ مشق سی تھنڈر کا اختتام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور انڈونیشین نیوی اسپیشل آپریشن فورسزکے مابین مشترکہ مشق سی تھنڈر IV- 2019کا اختتام ہوگیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی بحریہ کے مابین ہونے والی مشترکہ مشق سی تھنڈر ہر سال منعقد کی جاتی ہے، مسلسل سات روز تک جاری رہنے والی حالیہ مشق اسی سلسلے کی چوتھی بحری مشق تھی، مشق کے اہم مقاصد میں مضبوط عسکری تعلقات، اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط اورباہمی آپریشنل تیاری میں بہتری، پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ اور شریک فورسز کے مابین انسداد دہشت گردی آپریشنز کے تجربات کا تبادلہ شامل تھا، مشق کے دوران میری ٹائم انسداد دہشت گردی آپریشنزکے تحت بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشن کیے گئے۔

تازہ ترین