• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل ترین پرواز، کوانٹس بوئنگ نان اسٹاپ نیویارک سے سڈنی پہنچ گیا


لندن (پی اے) آسٹریلوی ائر لائن کوانٹس نے نیو یارک سے سڈنی پہلی نان اسٹاپ کمرشل پرواز مکمل کی ہے۔ اس میں عملے کی تھکاوٹ اور مسافروں کے جیٹ لیگ کے حوالے سے بہت لمبی پرواز کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کئی تجربات مقصود تھے۔ یہ دنیا کی طویل ترین فلائٹ ہے جس میں بوئنگ787ڈریم لائنز نے19گھنٹے16منٹ میں نیو یارک سے سڈنی کا سفر طے کیا، کوانٹس کمپنی نے بتایا کہ ٹیسٹوں میں پائلٹ کے دماغ کی لہروں کو مانیٹر کرنا، میلاٹانن لیول اور چوکناپن اور مسافروں کے لیے مشقوں کی کلاسیں اور دیگر تجربات شامل تھے، وزن کو معتدل رکھنے اور فیول کی ضروری مقدار کو سامنا رکھتے ہوئے صرف49افراد جہاز میں سوار تھے، چار پائلٹوں میں سربراہی کرنے والے کیپٹن شان گولڈنگ نے کہا کہ مجموعی طور پر فلائٹ کی کامیابی پر ہمیں خوشی ہوئی اور اس سروس کو ریگولر کرنے کی خاطر جو ڈیٹا ہم نے حاصل کیا یہ بہت بڑا کام ہے، اس منصوبے کے دوسرے حصے میں دو مزید ریسرچ پروازیں بھی شامل ہیں، ایک نومبر میں لندن سے سڈنی اور دوسری دسمبر میں نیو یارک سے سڈنی بھیجی جائے گی۔ کوانٹس گروپ کے چیف ایگزیکٹو ایلن جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ طویل ترین فاصلے کی پروازیں بڑے چیلنجز دیتی ہیں لیکن ٹیکنالوجی نے ہمیں ہمیشہ لمبی پروازوں کی ہماری خواہشات کو سچ کر دکھایا جو ریسرچ ہم کررہے ہیں یہ سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے بہتر حکمت عملی مہیا کرے گی۔ یونیورسٹی آف سڈنی کی پروفیسر ماری کیرول نے بتایا کہ میں نے اور میرے ساتھی مسافروں نے مختلف اوقات میں کئی مشقیں کیں۔ اکنامی کیبن میں ہم نے میکارینا بھی کیا۔

تازہ ترین