• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کی کمزورحکومت دیکھ کربھارت نےمقبوضہ کشمیرکی حیثیت کوتبدیل کیا،سراج الحق

ایبٹ آباد (نمائندہ جنگ)مرکزی امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی کمزور حکومت اور سیاسی انتشار کو دیکھ کر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حثیت کو تبدیل کیا ،کشمیر کے لئے جدوجہد 22 کروڑ عوام کا تحفظ ہے، ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت کسی اسلامی ملک نے کشمیر کے ایشو پر ساتھ نہیں دیا،کشمیر بچاو مارچ پاکستان بچاو مارچ ہے اگر کشمیر انڈیا کا حصہ بن گیا تو وہ لاہور کا رخ کریں گے.


مودی نے اعلان کر رکھا ہے ستلج راوی اور دیگر دریاوں کا ایک قطرہ پانی پاکستان کو نہیں دیں گے،کشمیر کے لئے یہ جدوجہد نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان کے 22 کروڑ عوام کا تحفظ ہے،حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت کسیاسلامی ملک نے کشمیر کے ایشو پر ساتھ نہیں دیا بلکہ عمران خان کے ناکام ٹولہ نے قومی یکجہتی کو تار تار کر دیا ،کشمیر کی آزادی کے لئے قوم کراچی سے خیبر تک متحد ہے،کشمیر بازو پر سیاہ پٹی باندھنے سے نہیں بلکہ جہاد سے آزاد ہوگا وہ یہاں ایبٹ آباد میں آذادی کشمیر مارچ میں خطاب کر رہے تھے، قبل ازیں فوارہ چوک سے شاہراہ قراقرم اور پنڈال تک ایک ریلی بھی نکالی گئی ۔مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا پاکستانی قوم مودی سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،یہ ڈرنے والی نہیں، کشمیریوں نے 72 سالوں میں ہر طرح کی قربانی دی ماوں اور بہنوں نے اپنی عصمتوں کو قربان کیا،مقبوضہ کشمیر میں 24 ہزار سے زیادہ نوجوان قید ہیں۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں ایل او سی پر باڑ کو ختم کرے,کشمیر میں کرفیو کے 77 روز ہو گئے پاکستان کی حکومت بتائے انہوں نے کیا کیا ‘ اگر کشمیر کی لڑائی سرینگر میں نہ لڑی تو پاکستان کے لئے اسلام آباد میں لڑنا پڑیگی ۔ آگر یہ آگے نہ بڑے تو ہم آگے بڑھ کر فیصلہ کرینگے، 13 میہنوں میں حکومت کچھ نہیں کر سکی معاشی تعلیمی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، دوسرے مرحلے میں قوم کو بیدار کر کے کشمیر کو برہمن سے آزاد کر کے سرینگر پر پاکستان پر پرچم لہرائیں گے،ایل او سی پر لوگ شہد ہو رہے ہیں لیکن حکومت کچھ نہیں کرتی نوجوان مایوس ہو رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینیکا وعدہ کیا گیا،گھر دینگے لیکن تبدیلی کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا،اب وہ سودی نظام کے تحت نوجوانوں کو جکڑے ہوئے ہیں،عمران خان سلطان ٹیپو بننا چاہتے ہیں تو آگے بڑھیں، ملک یاسین،آسیہ اندرابی کی آواز سنو ورنہ ہم آگے بڑھیں گے۔

تازہ ترین