• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کو ہوٹل نما کمرہ فراہم کرنے والی ائیر لائن

مسافروں کو ہوٹل نما کمرہ فراہم کرنے والی ائیر لائن


دنیا کی معروف اور بہترین ائیر لائنز صارفین کو آرام دہ اور پُر سکون سفر مہیا کرنے کے لیے جدید سے جدید تر سہولیات مہیا کرنے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں۔

’سنگاپور ائیر لائنز‘ جس کا شمار دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں کیا جاتا ہے، یہ ائیرلائن صارفین کے سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے ’50 اسکوائر فٹ کیبن‘ کی پیشکش کرتی ہے۔

دنیا کی اس بہترین ائیر لائن کے ’50 اسکوائر فٹ کیبن‘ میں سفر سے لطف اندوز ہونے کے لیے صارفین کو ایک طرفہ ٹکٹ کے لیے ساڑھے 6 ہزار ڈالرز تک کی قیمت ادا کرنی ہوگی جو کہ سننے میں کافی زیادہ لگ رہی ہے مگر اس کیبن کی خصوصیات سننے کے بعد بہت سے صارفین اس میں سفر کرنے کی خواہش ضرور رکھیں گے۔

معروف سیاحتی ماہر جین ارناس نے حال ہی میں سنگاپور ائیر لائن کے ’50 اسکوائر فٹ کیبن‘ میں سفر کیا اور انہوں نے اس پرتعیش سفر کی ایک ویڈیو جاری کی جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس 50 اسکوائر فٹ کیبن میں اپنے کپڑے رکھنے کے لیے ’وارڈروب اسپیس‘ اتنی ہے کہ اس کے اندر کوئی بھی انسان آسانی سے آجائے۔

یاد رہے کہ سنگاپور ائیرلائنز کو 2019 میں دنیا کی فرسٹ کلاس ائیر لائن کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

تازہ ترین