برطانیہ کے چار این ایچ ایس اسپتال ٹرسٹس میں سنگین صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلو اور نورو وائرس میں اضافے سے اسپتالوں پر شدید دباؤ ہے، سرے اور کینٹ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز مکمل بھر گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ او پی ڈی اور اپوائنٹمنٹس مؤخر کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس حکام نے عوام سے متبادل طبی سہولتیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ سرد موسم کے باعث ضعیف مریضوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔