• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم اور ہیری الگ راستے پر چل رہے ہیں


برطانوی شاہی خاندان کے شہزادوں ہیری اور ولیم کے درمیان کیسے تعلقات ہیں؟  بھائیوں کے مابین تعلقات کے بارے میں شہزادہ ہیری نے ٹی وی انٹرویو میں اپنے بھائی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کچھ نئے اعتراف کیے ہیں۔

برطانوی شہزادے ولیم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اور شہزادہ ولیم دو الگ راستوں پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھائیوں کے درمیان اچھے برے دن آتے رہتے ہیں، تاہم وہ ایسےکھیل کاشکار نہیں ہونگے، جس میں انکی والدہ کی جان گئی۔

برطانوی ٹی وی کی ڈاکو مینٹری میں شہزادے ولیم سے تعلقات میں دراڑ  کے سوال پر شہزادہ ہیری نے کہا کہ اس خاندان کا حصہ ہوتے ہوئے، دبائو کے ماحول میں اپنا کردار اور ذمے داریاں نبھاتے ہوئے نا چاہتے ہوئے بھی بہت سی چیزیں ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دونوں بھائی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، دونوں کے راستے الگ ہیں تاہم وہ وقت پڑنے پر ہمیشہ پرنس ولیم کی مدد کیلئے موجود رہیں گے اور وہ جانتے ہیں کہ پرنس ولیم بھی ایسا ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دونوں بھائی اب بہت مصروف ہیں، پرنس ولیم سے اتنا مل نہیں پاتے جتنا وہ پہلے ملا کرتے تھے، لیکن وہ اپنے بھائی سے بہت پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر دفعہ کیمرے کا ہر کلک اور فلیش، انہیں اپنی والدہ کی یاد دلا دیتا ہے،  وہ ماضی کو دہرانا نہیں چاہتے اور ایسے کسی کھیل کا شکار نہیں ہونگے جس میں ان کی والدہ کی جان چلی گئی۔

تازہ ترین