کوئی بھاری سے بھاری وقت بھی آئے
تو کٹ جاتا ہے آخر جیسے تیسے
ہمیں دریافت کرنا ہے بس اتنا
کہ اکتوبر میں ہوگا مارچ کیسے
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وفاق کی پالیسی پر عمل کرنا صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پالیسی بنانے کا وفاقی حکومت کو آئینی اختیار حاصل ہے: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور
غیرملکی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمے کی انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس سے انسداد دہشتگردی کی دفعات خارج کردیں۔ عدالت نے مقدمہ سیشن عدالت کو ارسال کرنے کا حکم دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز سے اٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد پر ہے اور صوبے کا وزیراعلی کنٹینر پر ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ یمنی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کو شہر سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔
’سلمان بھائی کی شاندار گفتگو اور دل چھو لینے والی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ، ان کی سادگی سے میں بے حد متاثر ہوا ہوں۔‘
تیلگو، ہندی اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں ان کے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
دو ہزار مختلف کینز کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد بھی ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کلیکشن کو مزید بڑھاتے رہیں گے۔
اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے 30 سے زائد اہم ارکان، منتخب نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقوں نے شرکت کی، تفصیلی غور و خوض کے بعد جرگے نے ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا۔
امریکی میں پاکستانی شہری پر پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز یعنی 34ارب پاکستانی روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ۔
عالمی فوجداری عدالت نے پیر کو ایک فیصلے میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹس کو منظر عام پر لانے کا حکم جاری کردیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو امریکا مخالف قرار دیدیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق درآمد شدہ مویشیوں کی خصوصی فارم ہاؤسز میں نشوونما کر کے برآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد کو پیٹرولیم ڈویژن نے لیوی سے عوام کو ہونے والی مشکلات بتادیں۔
اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے ، ورنہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا۔