سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کی تصویر پر ’پرفیکٹ‘ کیپشن دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کی اسلام آباد عشائیے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شنیرا کی نگاہیں کیٹ پر جمی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شنیرا اور وسیم کے ایک دوسرے کو پر مزاح پیغامات
صارف نے لکھا کہ اپنے لیے ایسا شخص تلاش کریں جو آپ کو ایسے دیکھے جیسے شنیرا کیٹ کو دیکھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے : ’وسیم اکرم کی اہلیہ کا اپنا نام بھی ہے‘
وسیم اکرم نے جوابی ٹوئٹ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ منظر ہے کہ جب آپ اپنی اہلیہ کو بتائیں کہ دیسی کھانا پیش کیا جانا شروع ہوچکا ہے۔
وسیم اکرم کے اپنی اہلیہ کے لیے اس دلچسپ کیپشن کو اب تک 900 لوگ ری ٹوئٹ کر چکے ہیں جبکہ 12 ہزار لوگوں نے اس کو لائیک کیا ہے۔
وسیم اکرم کی اس ٹوئٹ سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ اُن کی آسٹریلوی اہلیہ پاکستان کے دیسی کھانوں کی شوقین ہیں۔
وسیم اکرم کے اس کیپشن پر اُن کے مداح حسِ مزاح کی تعریف کرنا نہ بھولے۔
ایک صارف نے وسیم اکرم کی ہی نظروں پر تبصرہ کردیا۔
صارف نے لکھا کہ وسیم اکرم شنیرا کو ایسے دیکھ رہے ہیں جیسے ایک شوگر کا مریض برفی یا گلاب جامن کو دیکھتا ہے۔