• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا طالبعلم انس حبیب کیلئے کتاب کا تحفہ

وزیراعلیٰ سندھ کا طالبعلم انس حبیب کیلئے کتاب کا تحفہ


کامرس انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور اُنہیں کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طالبعلم انس حبیب کو اعلیٰ تعلیم کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے کی دھانی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے طالب علم کا موبائل نمبر لیا اور کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو آپ بلا جھجھک فون کریں۔

یہ بھی پڑھیے: غربت کے عالم میں پہلی پوزیشن لینے والا انس حبیب

مراد علی شاہ نے سندھ کی معیشت پر کتاب بھی طالبعلم انس کو تحفے میں دی جبکہ اُن کے والد محمد حبیب کو وزیراعلیٰ ہائوس کی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ ہونہار طالب علم کی کامیابی کا سہرا آپ کے سر ہے اس لیے اس کے مستحق آپ ہیں۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ کی جانب سے انٹر کامرس کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ہونہار طالب علم انس حبیب نے 1100 نمبر میں سے 969 لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: اخبار فروش کے بیٹے کی انٹرمیڈیٹ میں پہلی پوزیشن

انس حبیب کراچی کے علاقے صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں 45 سال سے اخبار فروخت کرنے والے محمد حبیب کا بیٹا ہے جس نے کامرس انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلی پوزیشن لے کر اپنے بوڑھے والدین اور بہن کا سر فخر سے بُلند کرکے اُن کی خواہش پُوری کردی۔

تازہ ترین