• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدھو بالا کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یعنی ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ’پریانکا کندوال‘ نامی خاتون ماضی کی خوبصورت ترین اداکارہ ’مدھو بالا‘ سے مماثلت رکھنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مدھو بالا کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا


پریانکا کندوال نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں وہ اداکارہ مدھوبالا کے گانوں پر لپ سنگ کرتی نظر آرہی ہیں، ان گانوں میں ’حال کیسا ہے جناب کا، اچھا جی میں ہاری اور دیکھنے میں بھولا ہے‘ شامل ہیں۔

پریانکا کندوال کی یہ ویڈیوز شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئیں اور ان ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے کیونکہ وہ ان میں بالکل مدھو بالا کی ہم شکل لگ رہی ہیں۔ تاہم، کچھ صارفین نے اُنہیں ’ٹک ٹاک کی مدھوبالا‘ کا نام بھی دے دیا ہے۔

پریانکا کندوال کی کچھ ویڈیوز:



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ’قاضی فیاض‘ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ’ ان کے آنکھوں کے اشارے بالکل ویسے ہی ہیں جیسے مدھوبالا کے، خدا سلامت رکھے۔ ‘

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’نئے دور کی مدھوبالا‘ تو کسی نے لکھا کہ’ میرے لیے مدھوبالا اور پریانکا میں فرق تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ‘

ایک ٹوئٹر صارف نے پریانکا کندوال کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہائے سچ میں مدھوبالا ہو آپ۔‘

کسی نے لکھا ’مدھو بالا پھر سے زندہ ہوگئیں‘ تو کسی نے لکھا کہ ’وہی آواز، وہی چہرہ، وہی ادائیں، مدھو بالا کو پھر سے زندہ کرنے کا شکریہ۔ ‘

تازہ ترین