دنیا بھر میں ہیلووین تہوار کی مناسبت سے نہ صرف منفرد پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے بلکہ اس حوالے سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں، جس میں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔
امریکی شہر نیو یارک میں بھی ہیلووین کی مناسبت سے سالانہ ڈاگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں کتوں نے منفرد کاسٹیومز زیب تن کئے اور اپنے مالکان کے ہمراہ بھر پور شرکت کی۔
نیویارک کے ٹامپکن اسکوائر پارک میں ہرسال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس 29ویں سالانہ ہیلووین ڈاگ پریڈ کے دوران کچھ شرارتی کتے، زومبیز، پائریٹ، شیر، اور مختلف شخصیات و کرداروں کا روپ دھارے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔
جبکہ اس دوران کتوں کے درمیان مختلف مقابلے بھی منعقد کئے گئے، جسے لوگوں نے نہایت دلچسپی سے دیکھا۔