• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیوز کاسٹر اسکرین سے اچانک غائب

بی بی سی کی نیوز کاسٹر اچانک اسکرین سے غائب


ٹرانسمیشن کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کی نیوز کاسٹر اچانک اسکرین سے جزوی طور پر غائب ہوگئی۔

جن اور پریوں کے افسانے ہم نے کتابوں میں پڑھے ہوں گے جن میں بتایا جاتا تھا کہ یہ طلسماتی طاقت کی حامل یہ مخلوق اچانک نمودار ہوجاتی ہے اور پھر اسی طرح غائب بھی ہوجاتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والی بی بی سی کی نیوز کاسٹر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا لیکن یہ ایک حقیقت نہیں بلکہ وہ اپنے ناظرین کو مخصوص رنگ کا لباس نہ پہننے کی وجہ بتانا چاہتی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوز کاسٹر موسم کا حال بتارہی تھیں لیکن اسکرین پر صرف ان کا چہرہ ہی دکھائی دے رہا تھا جبکہ ان کا دیگر جسم اسکرین سے غائب تھا۔

پروجیکٹر کی مدد سے سبز اسکرین پر برطانیہ کا نقشہ نمودار ہورہا ہے، پروجیکٹر کے عکس کی وجہ سے اسکرین کا سبز رنگ ختم ہوگیا ہے، چونکہ خاتون پریزنٹر بھی سبز رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اسی وجہ سے وہ بھی اسکرین سے غائب ہوگئی ہیں۔

جیسے ہی انہوں نے ایک بٹن دبا کر اسکرین کے بیک گراؤنڈ کو سبز سے دوسرے رنگ میں تبدیل کیا تو وہ نموردار ہوگئیں۔

ویڈیو بناتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ہم سبز رنگ کی اسکرین کے سامنے سبز رنگ کا لباس نہیں پہنتے۔

خاتون کا اشارہ سبز رنگ کی وجہ سے اپنے غائب ہونے پر تھا، تاہم اس چند سیکنڈز کی ویڈیو نے لوگوں کو پہلے حیرت میں ڈالا اور پھر اس کے بعد ہنسنے پر مجبور کردیا۔

پریزنٹر کے ٹوئٹ پر لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی موقع پر ایک تصویر بنوائی تھی جس میں ان کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پوچھے پر معلوم ہوا کہ جہاں تصویر بنوائی تھی اس کے بیک گراؤنڈ پر پروجیکٹر کی مدد سے دیگر نقش و نگار بنے ہوئے تھے لیکن اس کا اصل رنگ سبز تھا جبکہ میں نے بھی سبز رنگ کی تصویر پہنی ہوئی تھی۔

ایک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ موسم کی رپورٹ بتاتے ہوئے آپ سبز رنگ پہنتے ہیں تو خود ہی موسم کی رپورٹ بن جاتے ہیں۔

ایک صارف نے تو ان کی رپورٹ بنانے کے انداز کو موسم کی ہیلوین رپورٹ قرار دے دیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین