اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کے لیے بنائی جانیوالی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔
پرویز خٹک نے وزیر اعظم کو اپوزیشن سے اب تک ہونے والوں رابطوں کی تفصیلات بتائیں اور کل ہونے والے مذاکرات پر بھی وزیر اعظم سے مشاورت کی۔
پرویز خٹک نے کے پی کے احتجاجی ڈاکٹروں سے ہونے والے مذاکرات پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے : آزادی مارچ31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا
وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا وہ کراچی میں بھی ایک بڑا جلسہ کریں گے جبکہ 31 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کو حق حکمرانی حاصل نہیں۔