• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، فضل الرحمان

آزادی مارچ31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا ، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑا جلسہ ہوگا، 31 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا، اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کو حق حکمرانی حاصل نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دھرنے کے لیے یہ مناسب وقت نہیں، صدر علوی

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو آزادی مارچ سے امید ہے، تمام طبقات اس آزادی مارچ میں شرکت کر رہے ہیں، حکومت کہہ رہی ہے راستے بند نہیں کرینگے، لیکن خفیہ طور پر دھمکیاں دی جاری ہیں، لوگ پیدل آئیں گے، خچروں پر آئیں گے، آزادی مارچ ہوکر رہے گا، ایسے وقت میں پوری قوت کےساتھ قوم کو سہارا دینا ہے۔

 آزادی مارچ31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا ، فضل الرحمان
31 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نےمذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، رہبر کمیٹی نے مذاکرات سےانکار نہیں کیا، کل رہبر کمیٹی حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی، رہبر کمیٹی کےفیصلے کی روشنی میں لائحہ عمل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں کمیٹی بنائی گئی تھی، اس کمیٹی کے ٹی او آرز تک نہیں بنائے گئے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا سودا کرکے ملک کو ایک امتحان میں ڈال دیا گیا ہے،27اکتوبر کو پورے ملک میں جے یو آئی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں شریک ہوگی۔

تازہ ترین