• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ کو ہراؤ،نقد انعام پاؤ،ہاکی فیڈریشن کا ٹیم کیلئے اعلان

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات سے دوچار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک گیمز میں رسائی کی صورت میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نقد انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے26، 27اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کامیابی پرکھلاڑیوں اور آفیشلز کو 50 ہزار فی کس دینے کا فیصلہ کیا ہے پی ایچ ایف نے فوری طور پر غیر ملکی دورے میں کھلاڑیوں کا ڈیلی الائونس بھی دس سے بڑھا کر 20 ہزاروپے کردیا ہے۔ فیڈریشن کے سکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ہالینڈمضبوط حریف ہے، یورپی ٹیموں کے ساتھ کھیلے بغیر قومی ہاکی ٹیم میں بہتری نہیں آسکتی۔ جرمنی میں وہاں ہاکی حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔غیر ملکی کوچز سے ٹیم کی پرفارمنس بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے مگر مالی مشکلات کی وجہ سے فوری طور پر غیر ملکی کوچ نہیں رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ سےسخت مقابلہ ہوگا، کھلاڑی پوری قوت اور توانائی سے کھیلے تو نتیجہ ہمارے حق میں آسکتا ہے۔

تازہ ترین