• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:میونسپل کمیٹی تونسہ میں کروڑوں کی کرپشن، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے کمنٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میونسپل کمیٹی تونسہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور معاملے کی انکوائری کے بغیر دوبارہ کوٹیشنز مانگنے کیخلاف دائر درخواست پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے 28 اکتوبر کو پیراوائز کمنٹ طلب کرلئے ہیں، فاضل عدالت میں محمد سلیم ناصر نے موقف اختیار کیا کہ میونسپل کمیٹی تونسہ کو بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 کروڑ کے فنڈز فراہم کئے گئے جس میں ایک کروڑ سے زائد کی کرپشن سامنے آئی تاہم حکام نے بیل آؤٹ پیکیج کی شرائط کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشینری کی خریداری کیلئےٹھیکیداروں سے 29 اکتوبر کو دوبارہ کوٹیشنز مانگ لیں ہیں جن میں راؤ ظفر اقبال، عامر سہیل اور شاہد منظور، پرسنل سیکرٹری مختیار احمد جتوئی، اور آڈٹ آفیسر کلیم اختر شامل ہیں، دریں اثناہائیکورٹ نے درخت چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم فرحان علی کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کر لی ہے، دریں اثناہائیکورٹ نے مذہبی دل آزاری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کاشف نذیر ارائیں کی درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ڈی پی اومظفرگڑھ اور ایس ایچ او تھانہ رنگ پور کو اپنا موقف ریکارڈ کرائیں۔سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ الپہ کو محبوس بچوں کو بازیاب کراکے کل عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت میں مسرت مائی نے حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے شوہرریاض سے گھریلو ناچاقی پر علیحدگی ہوگئی اور شوہر نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ، اب 2 بچوں ماہین فاطمہ اور احتشام کو چھین لیا، سیشن عدالت نے بورے والا میں منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کے 2 ملزمان کاشف اور شعیب کو جرم ثابت ہونے پر 10،10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے،فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ملوث خاتون سمیت2 ملزمان رضوان اور بختاور بی بی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے ملزم ذوالفقار علی بھٹی کی عبوری ضمانت میں حکام سے 29 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، جسٹس آف پیس نے بوگس چیک جاری کرنے والے افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پٹشنر کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہ کرنے پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں شہری عبدالحمید نے درخواست دائر کی تھی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ملزم عبدالرشید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ بجلی چوری کے ملزم ظفر اقبال کو اعتراف جرم کرنے پر ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین