پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
حنا آفریدی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے جب ڈرامہ سیریل ’راجہ رانی‘ کی پیشکش ہوئی تو اس وقت مجھے اور بھی دو تین مشہور ڈراموں کی پیشکش ہوئی تھی جن میں ’اقتدار‘، ’بہروپیا‘ اور ایک اور ڈرامہ شامل ہے، مجھے ان سب ڈراموں میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر کردار میں روتی ہوئی خواتین دکھائی جاتی ہیں تو جب مجھے ڈرامہ سیریل ’راجہ رانی‘ کا اسکرپٹ ملا ملی تو وہ مجھے بہت پسند آیا کیونکہ اس ڈرامے کے جس کردار کی مجھے پیشکش ہوئی وہ ایک بہت بہادر لڑکی ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ دوسروں کو مارتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ بس میں نے لڑکی کے کردار میں بہادری دیکھ کر فوراََ ڈرامہ سیریل ’راجہ رانی‘ کا انتخاب کر لیا اور باقی ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ میں ایک ’بیچاری لڑکی‘ والا کردار نہیں نبھا سکتی۔