• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کا ہالینڈ سےسامنا،فتح کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم ہفتے کو اپنی تاریخ کے اہم ترین مقابلے میں ہالینڈ کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔ اگلے سال اولمپک گیمز میں رسائی کیلئے قومی ہاکی ٹیم ہفتے اور اتوار کو عالمی نمبر تین ہالینڈ سے مقابلہ کرے گی، دونوں میچ میں کامیابی سے اولمپک گیمز کے لئے راہ ہموار ہوگی۔ پاکستان عالمی درجہ بندی میں 17ویں پوزیشن پر ہے۔کھلاڑیوں نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ہم بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ مقابلہ سخت ہے۔ کھلاڑیوں نے جمعے کو ایمسٹرڈیم میں دو مختلف سیشن میں پریکٹس کی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ کپتان رضوان سینئر کی فٹنس میں بہتری آئی ہے مگر وہ تاحال 100 فیصد فٹ نہیں ہیں، چار نئےکھلاڑی مظہر عباس گول کیپر، رضوان جونیئر، محمد عتیق ارشد اور امجد علی خان ہالینڈ پہنچ گئے ہیں، ایک ایک میچ میں کامیابی کی صورت میں پنالٹی شوٹ آئوٹ کا سہارا لیا جائے گا تاہم اگر پر بھی فیصلہ نہیں ہوسکا تو گول اوسط پر کوالیفائی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں میںاب تک 115 میچ کھیلے گئے ہیں۔ہالینڈنے60 اور گرین شرٹس نے 39میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، ہالینڈ کی پاکستان کے خلاف بڑی فتح 9-1سے جب کہ پاکستان نے1968کے میکسیکو اولمپکس گیمز میں6- 0 سے بڑی فتح حاصل کی۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید پر امید ہیں کہ قومی ٹیم بہتر پرفارمنس دے گی، انکا کہنا ہے کہ جرمنی کے ساتھ میچ کھیل کر بڑے مقابلے کا تجربہ ملا ہے، امید ہے کھلاڑی دونوں میچ میں جیت کے عزم کے ساتھ کھیلیں گے۔ مقابلہ آسان نہیں ہے۔ ہالینڈ کے کھلاڑی بیکر کا کہنا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی آسان ٹیم ملی ہے جس کے خلاف جیت کے چانس زیادہ ہے مگر ہم دونوں میچوں کو سیریس لیں گے۔
تازہ ترین