قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیرِ حراست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے زیرِ حراست پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالتی حکم پر میڈیکل چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر لایا گیا۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کا طبی معائنہ کیا، خورشید شاہ کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ کے وکیل نے احتساب عدالت میں چیک اپ کے لیے درخواست دی تھی جس پر عدالت نے نیب کو خورشید شاہ کا این آئی سی وی ڈی سے میڈیکل چیک اپ کرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: ’’نیب خورشید شاہ سے زبردستی اعتراف کروانا چاہتا ہے‘‘
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر سے نیب کی تحویل میں ہیں۔