• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دھرنے کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا، ابھی تو سیاسی احتجاج شروع ہوا ہے، وزیر اعظم اور کابینہ کو گھر بجھوائیں گے۔

دھرنے کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا، مولانا فضل الرحمٰن


سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن رات لاہور میں قیام کے بعد آزادی مارچ کی قیاد ت کےلیے کنٹینر پر پہنچ گئے، لاہور میں پڑاؤ کے بعد مارچ اسلام آباد کی طرف روانگی کے لیے تیار ہے۔

لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ تحریک ہے جو ضرور کامیاب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نوازشریف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی مگر ڈاکٹروں نے اجازت نہیں دی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا توآزادی مارچ مزید سخت ہوگا۔

دوسری جانب لاہور سے روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے کنٹینر پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، پروفیسر ساجد میر اور ابتسام الہی ظہیر کے ہمراہ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء کچھ دیر میں لاہور کے آزادی چوک سے روانہ ہوں گے ، جبکہ گوجرانوالہ میں آزادی مارچ کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

آزادی مارچ کے آج رات گوجر خان پہنچنے کی توقع ہے جبکہ مارچ کل اسلام آبا دمیں داخل ہوگا۔

تازہ ترین