• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو جاری

ابو بکر البغدادی کے خلاف ہونے والے آپریشن کی ویڈیو


امریکا نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر جاری کردیں۔ جس میں امریکی ہیلی کاپٹروں اور اہلکاروں پر کی جانے والی فائرنگ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے جاری کیں۔  ویڈیو اور تصاویر کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر البغدادی کے ٹھکانے پر پہنچے تو ان پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔

ڈرون کے ذریعے سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی فوجی اہلکار البغدادی کے کمپاؤنڈ میں پہنچ رہے ہیں جنھیں فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل فرینک میکینزی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ابو بکر البغدادی اپنے آخری لمحات میں رو پڑا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں البغدادی کے رونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اتوار کو داعش کے سربراہ کو شام میں امریکی فوج کے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین