• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی،جانشین مقرر

کراچی(نیوزڈیسک )داعش نے اپنے لیڈر ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور اس کا جانشین مقرر کر دیا گیا ہے۔داعش کی پیغام بھیجنے والی سروس ٹیلی گرام میں ابو ابراہیم الھاشمی القریشی کو نیا لیڈر اور ’خلیفہ‘ مقرر کر دیا گیا ہے۔ایک علیحدہ پیغام میں دولت مشترکہ نے اپنے ترجمان ابو الحسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ اسے27اکتوبر کو ایک کرد۔امریکی مشترکہ آپریشن میں ہلاک کیا گیا تھا۔ سعودی شہری المہاجر کو البغدادی کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا تھا۔

تازہ ترین