پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب نے عمران خان کو گھر سے گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ خود جھنڈے کے رنگ میں ملبوس ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ وہ تمام علماء کرام کا دل سے احترام کرتی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وہ اُن کے لیکچرز سے رہنمائی بھی حاصل کرتی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ مولانا نے وزیر اعظم کو گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں گھر سے بھی گرفتار کرنے کی طاقت رکھتے ہیں
اداکارہ نیلم نے اپنے طویل کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمارا ملک کسی بھی طرح کا انتشار یا شہری نافرمانی کے برداشت کے قابل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمٰن بتائیں کس کی بات کررہے ہیں: ترجمان پاک فوج
انہوں نے لکھا کہ اپنی قسمت تبدیل کرنے کے خواہاں نوجوان انتشار پھیلانے والوں کی بات نہ سنیں۔
نیلم نے آخر میں لکھا کہ ملک کو تباہ کرنے والو ں کے خلاف نوجوانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ڈی جی ISPR کے بیان پر فضل الرحمٰن نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو عوام کا یہ سمندر انہیں گھر سے بھی گرفتار کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔