• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے اہم سوالات پوچھ لیے

فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے اہم سوالات پوچھ لیے


اپوزیشن کی 9 جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے کئی اہم سوالات پوچھ لیے۔

مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں آزادی مارچ کے مستقبل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران کانفرنس مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت سے چند اہم باتیں کیں اور سوالات بھی پوچھے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آپ لوگ دھاندلی زدہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں یا ان کے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں؟

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ جو جماعت غاصب حکمرانوں کے سامنے تذبذب کا شکار ہوئی، تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے اپوزیشن سے یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا حکمرانوں کے خلاف احتجاج صرف جے یو آئی (ف) کا فیصلہ تھا؟ آپ چھوٹے چھوٹے مفادات کو عوامی مشکلات پر ترجیح نہ دیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ خدارا عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں، ہماری خواہش ہے کہ تمام جمہوری قوتیں مل کر کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب مل کر عوام کی حکمرانی کے لیے خلوص دل کے ساتھ ٹھوس اور جامع حکمت عملی بنائیں جے یو آئی (ف) آپ کا ہر اول دستہ ہوگی۔

تازہ ترین