• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 37 مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے ذرائع کے مطابق ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دی ہے جس کے بعد بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اس سے قبل نیپرا نے 30 اکتوبر کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اعتراضات لگا کر مؤخر کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: نیپرا، پہلی بار بجلی قیمت میں اضافے کی وضاحت طلب

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین