• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعصام الحق بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کی منتقلی پر مایوس

اعصام الحق بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کی منتقلی پر مایوس


پاکستان کے ٹاپ ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کو پاکستان سے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کے آئی ٹی ایف کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے کر اس پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں سری لنکا کی ٹیم نے دورہ کیا، بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی، برطانوی شاہی جوڑا آیا، کسی کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، ان کی نظر میں ٹائی کو پاکستان سے باہر لے جانے کی کوئی جائز وجہ نہیں۔

اعصام نے کہا کہ پاکستان ٹینس کی دنیا میں ایک چھوٹا ملک ہے، اس لیے دیگر ممالک پاکستان ٹینس کے ساتھ ایسا رویہ رکھتے ہیں، یہ امتیازی سلوک ماضی میں بھی دیکھا گیا ہے، اگر یہی ٹائی بھارت میں ہونا ہوتا تو آئی ٹی ایف پاکستانی کھلاڑیوں پر زور ڈالتا کہ وہ وہاں جاکر کھیلے۔

تازہ ترین