• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: خاتون کی لاش قبر سے باہر نکال دی، 3 زخمی

پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے قبرستان میں زمینداروں کی قبروں کے پاس تدفین کو مسئلہ بنا لیا گیا جس کے بعد خاتون کی لاش قبر سے نکال دی گئی۔

رحیم یارخان میں زمینداروں کی قبروں کے پاس تدفین کرنے پر بااثر افراد نے خاتون کی لاش قبر سے باہر نکال دی اور حملہ کر کے متوفیہ کے 3 لواحقین کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے، جبکہ خاتون کی تدفین دوبارہ کروا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نومولود کی میت قبر سے نکال کر بھیک مانگنے والا گرفتار

واقعے کے تینوں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

تازہ ترین