• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 بسوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مسافر بس کے ڈرائیور کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا کیونکہ ڈرائیور نے منی بس کو غلط طریقے سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دونوں بسوں میں تصادم ہوگیا۔

حادثہ کا سبب بننے والی مسافر بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین