• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب: کوچ اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر حب کے قریب وندر کے مقام پر کوچ اور وین میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ اور وین میں تصادم کا واقعہ وندر کے مقام پر حسن ہوٹل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجےمیں وین میں سوار3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

زخمیوں اور مرنیوالوں کو رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین