• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی) اپوزیشن رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں بغیر بحث کے بل اور آرڈیننس منظورکئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس قانون سازی کو چیلنج کرنے اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ فسطائی رویوں کو ایوان کے فلور پر ناچتا ہوا دیکھا ہے‘ آرڈیننسز کو کھڑے کھڑے بلوں میں تبدیل کر کے منظور کر لیا گیا‘ شرمناک انداز سے قانون سازی کی گئی ، آرڈیننس بلڈوز کئے گئے ہیں ، جو پارلیمنٹ کو لپیٹنا چاہتے ہیں حکومت ان کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ؟، سگنل مل رہا ہے کہ یہاں پارلیمنٹ کی کوئی ضرورت نہیں‘ ادارے عوام کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو


ایک ناجائز حکومت کے لیے اپنے ملک کو داؤ پر لگانا عقلمندی نہیں، حکومتی رویئے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایوان بند یا بے توقیر ہوں گے تو اپوزیشن سڑکوں پر نظر آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں خواجہ محمد آصف، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر اور انجینئر خرم دستگیر اور مولانا اسعد محمود نے کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ موجودہ حکومت کا رویہ شروع سے غیر جمہوری ہے۔

آج سیاہ ترین دن ہے جس انداز سے پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی‘پیپلز پارٹی کےنوید قمر نے کہا کہ آج جو ہوا شاید ہی اس طرح قانوں سازی ہوئی، 14 بل اور دو آرڈیننس بغیر کسی بحث کے منظورکئے گئے، آرڈیننس کو کھڑے کھڑے بلوں میں تبدیل کر کے منظور کر لیا گیا یہ کوئی قانون سازی نہیں۔

تازہ ترین