• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کشمیریوں کی سول نافرمانی کی تحریک جاری، 95 ویں روز بھی زندگی مفلوج

سری نگر (جنگ نیوز)کشمیریوں کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے جبکہ 95 ویں روز بھی وادی میں نظام زندگی مفلوج رہا ۔ حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کو غداروں سے باخبر رہنے کی ہدایات کی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس مقبوضہ علاقے میں اپنے ہندتوا ایجنڈے کے نفاذپرتلی ہوئی ہے۔

کشمیریوں کی سول نافرمانی کی تحریک جاری، 95 ویں روز بھی زندگی مفلوج


کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نام نہاد بھارت نواز جماعتوں سے وابستہ سیاست دانوں کوخبردار کیاکہ انہیں کسی بھی صورت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ تعاون نہیں کرناچاہیے جنہوںنے کشمیریوں کو انکی شناخت سے محروم کر دیا ہے۔

تازہ ترین