• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنی وسائل عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کےحامل ہیں،شاہ فرمان

پشاور(نمائندہ جنگ)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاور میں پاکستان میں تعینات آسٹریلیاکے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفرے شانے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ اموراور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر اور گورنر خیبر پختونخوا کا صوبے میں ترقیاتی امور، انسانی حقوق اور شعبہ تعلیم سمیت دیگر شعوں میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق بھی ہوا۔شاہ فرمان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور فاٹا انضمام کے کامیاب مرحلہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کو آگاہ کیا اورکہاکہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل بالخصوص معدنی وسائل سے مالامال ہےیہ قیمتی معدنیات عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کی حامل ہیں ۔
تازہ ترین