کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کیلئے ہفتے کی صبح کراچی پہنچیں گے۔ دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اس کے بعد مقامی مال کا دورہ کریں گے اور راحت فٹ بال اسٹیڈیم میں شام کو میچ کھیلیں گے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی کانگریس میٹنگ میں شرکت نہ کرنے والے ڈپارٹمنٹس کو کارروائی کا سامنا ہے۔
معاشی شرح نمو پر نظر ثانی کے بعد ملکی معیشت کا حجم اور فی کس سالانہ آمدن گزشتہ تخمینے سے بڑھ گئی۔
پاکستانی اولمپک اسٹار ارشد ندیم کی فیفا صدر جیانی ان فینٹنو سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ مری میں 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
پشاور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان کیا ہے۔
ایک خاتون اور اس کے شوہر نے لاعلمی میں ایک دوسرے کے لیے ایک ہی پسندیدہ کیک خرید لیا۔ انٹرنیٹ نے اسے بے حد سچا پیار قرار دیدیا۔ مذکورہ بالا خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک سادہ مگر دل کو چھو لینے والا لمحہ شیئر کیا، جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے صوبیہ شاہد کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی پالیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیدا وار کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں۔
پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نئے سال سے امیدیں وابستہ کرلیں، انہوں نے 2026ء کو معاشی بہتری کا سال قرار دیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق اجلاس کے اختتام پر سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف نے اعلامیہ جاری کیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب اور سخت مالیاتی پالیسیوں کے باوجود معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہے تو اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر آجائے۔
ایران نے امریکا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا شدید ردعمل دینے سے خبر دار کر دیا۔ اس حوالے سے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف ایران کا ردعمل بہت سخت ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنا کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
50ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈ لاہور میں منعقد ہوگئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کو احتجاجی خط ارسال کیا ہے ۔