• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرا اٹھانے کیلئے 10 سال پہلے کا نظام لانا ہو گا،میئر کراچی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی زو کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے نیا نام کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹنیکل گارڈن ہو گا، کراچی چڑیا گھر 99 فیصد عوام کو تفریحی سہولیات پہنچا رہا ہے،بچوں کے لئے تفریح کے علاوہ ایجوکیشن بھی ہے، چڑیا گھر کے ترقیاتی منصوبوں کا پہلا مرحلہ دسمبر میں مکمل ہو گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ بڑے جانور بھی خریدے جائیں گے،کچرا اٹھانے کیلئے 10 سال پہلے کا نظام لانا،بہتری کیلئے شہر کا انفراسٹرکچر تبدیل کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی چڑیا گھر کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن، چیئرمین ریکریشن کمیٹی محمد حنیف سورتی اور دیگر کے ایم سی افسران بھی موجود تھے۔

تازہ ترین