• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوس روٹس پرسرچ آپریشن ،ڈینگی افزائش کا باعث بننے پر 7افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس اور جے ٹی ٹی نے تھانہ کینٹ،چہلیک ،کوتوالی اور تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقوں بھٹہ کالونی ،کینٹ ولاز،وارڈز نمبر 2اور گھنٹہ گھر چوک میں 12ربیع الاول کے جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران 65 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور ایک شخص کو گرفتار کیاگیا، ڈینگی کی افزائش کا باعث بننے پر 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، تھا نہ لوہاری گیٹ پولیس نے محکمہ ماحولیات کی رپورٹ پر باواصفرا میں کاٹھ کباڑ کھلے آسمان کےنیچے رکھنے اور ڈینگی افزائش کا باعث بننے پرمحمد اویس، محمد خالد، لیاقت علی،عدنان، عابدعلی، محمدذوالفقار اور شیخ محمود کیخلاف کارروائی شروع کر دی، زمین کے تنازع پر فائرمار ایک شخص کو زخمی کرنے پر تھا نہ الپہ پولیس نے خلیل کی درخواست پر اس کے بھائی شکیل ، کالو اور 2نامعلوم افراد کیخلاف بہنوئی طالب حسین کو زخمی کرنے پرمقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، تھا نہ راجہ رام پولیس کو عبدالحمید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکی بیٹی رابعہ گھر میں تھی اس دوران بھتیجے راشد نے آکر بتایا کہ آپ کی بیٹی فوت ہوگئی ہے جب گھر جا کر دیکھا تو سمجھا شاید خودکشی کی ہے، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ملزم ممتاز نے بیٹی کےگلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، کروڑوں روپے کی مشینری خوردبر د کرنے پرتھا نہ مظفر آباد پولیس نے سید انصر شاہ کی درخواست پرنعیم، فرخ ، اسلام ، رشید سمیت 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، بغیر پرمٹ ویگن میں ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے پر تھانہ ممتازآباد پولیس نےڈرائیور عبدالرشید کیخلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی تھانہ میں بند کردی۔
تازہ ترین