• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور میں’ قائداعظم‘ کا قول آویزاں

کرتار پور راہداری کے منصوبے کو سکھ برادری کے لیے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تحفہ قرار دیا جارہا ہے۔

کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب کے افتتاح سے جہاں سکھ یاتری بےحد خوش ہیں وہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اور مثبت اقدام بھی کیا گیا ہے کہ گوردوارے کے داخلی دروازے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک قول اُن کی تصویر کے ساتھ آویزاں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرتارپور میں’بلھے شاہ‘ کا کلام پڑھنے والا فقیر

قائد اعظم کے آویزاں کیے گئے قول میں پاکستان میں برابری، امن، یکسانیت کا پیغام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کو بغیر کسی ڈر اورخوف کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی کی بھی بات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 1971 کی پاک بھارت جنگ میں گوردوارہ کرتار پور تباہ ہونے سے کیسے بچا؟

محمد علی جناح کے برسوں قبل کہے ہوئے قول پر پاکستان نے آج عمل کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے کافیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے اُٹھائے گئے اس اقدام نے دُنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ یہ قائد کا پاکستان ہے، جہاں امن، یکسانیت، برابری اور اقلیتوں کو اُن کے حقوق دیے جاتے ہیں۔

قائداعظم محمد علی جناح کا قول کیا ہے؟

گوردوارہ دربار صاحب میں آویزاں کیے گئے قائداعظم محمد علی جناح کے قول کے مطابق:

 آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی اور عبادت گاہوں پر جانے کے لئےلیے آزاد ہیں۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ، ذات یا مسلک سے ہولیکن اِس کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


تازہ ترین