آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ورلڈ سوکر اسٹار فٹبالر کراچی کے شائقین میں گھل مل گئے

ورلڈ سوکر اسٹار فٹبالر کراچی کے شائقین میں گھل مل گئے


پاکستان کا دورہ کرنے والے ورلڈ سوکر اسٹار کے نامور فٹبالر کراچی میں شائقین کے ساتھ گھل مل گئے۔

کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں فٹبالرز کی ایک جھلک دیکھنے اور یادگار لمحات اپنے فون میں قید کرنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد مال میں موجود تھی۔

ورلڈ سوکراسٹار برازیل کے رکارڈو کاکا ، پرتگال کےلوئیس فیگو ، اسپین کے کارلس پیول اورفرانس کے نکولز انیلکا کراچی پہنچے تو کچھ وقت شائقین کے لیے بھی نکالا۔

چاروں فٹبالر کراچی کےمقامی شاپنگ مال پہنچے، جہاں شائقین کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، شاپنگ مال کی لابی نوجوانوں، بچوں اور خواتین سے کچھا کچھ بھری ہوئی تھی، کبھی کاکا، کاکا کے نعرے تو کبھی فیگو سے سیلفی کی فرمائش کسی نے ہاتھ میں ٹی شرٹ تھامی ہوئی تھی تو کوئی یادگار لمحات کو اپنے موبائل فون میں محفوظ کر رہا تھا، چاروں فٹبالر بھی خود کو شائقین کے درمیان پاکر خاصے محظوظ ہورہے تھےاور ہر نعرے پر غیرملکی فٹبالر ہاتھ ہلاکر خوشی کا اظہار کررہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین بھی موجود تھے، غیر ملکی فٹبالرز نے پاکستانی شائقین کی محبت اور پیار کو دیکھنے کے بعد اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے خواہش مند ہیں اور پاکستان آنا ان کے لیے ہمیشہ سے ایک یادگار لمحہ رہاہے۔

غیرملکی فٹبا لر نے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید