• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری کھولنا اچھا اقدام،ملکی سلامتی کو خطرہ نہیں، عامر خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنا حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اچھا اقدام ہے،اس اقدام سے سکھ یاتری اپنے مقدس مقام کی زیارت کر سکیں گے،اسی طرح پاکستانیوں کے بھی عزیر و اقارب بھارت میں موجود ہیں، حکومت پاکستان انکے لئے بھی بھارت جانے پر آسانیاں پیدا کرے، میڈ یا نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بھارت نے جو کشمیر میں ظلم وستم کر رکھا ہے اقوام متحدہ کو اس پر ایکشن لینا چاہئے، پاکستانی حکومت اور عوام ہر وقت کشمیر اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عامر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لئے قابل احترام ہیں،لگتا ہے مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے مقاصد حاصل کر رہے ہیں، احتساب کا عمل سب کے لئے یکساں جس کسی نے بھی غلط کام کیا ہو اس کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے، یہ تاثر نہ جائے کہ حکومت یا حکومتی اتحادیوں کو ریلیف مل رہا ہے اور اپوزیشن کیخلاف زیادتی ہورہی ہے،حکومت اور اپوزیشن کو دھرنے کا حل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

تازہ ترین