• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم انتظامیہ کو ایشیا کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی( نصر اقبال ، اسٹاف رپورٹر) اولمپکس گیمز رسائی رائونڈ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سنیئر ہاکی ٹیم انتظامیہ کو ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق فیڈریشن کے دو بڑوں نے اپنی ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ ٹیم انتظامیہ کو فوری طور پر ہٹانے سے ٹیم کی تیاری متاثر ہوگی،ٹیم آ فیشلز کو اولمپک گیمز رسائی رائونڈ کے لئے بہت کم وقت ملا تھا جبکہ ٹیم میں بڑی تعداد میںنئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا جن کو ہالینڈ کے خلاف میچوںسے تجربہ ملا، فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ان دونوں مقابلوں میں بہت زیادہ خراب کار کردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، ٹیم اور انتظامیہ کو مزید موقع دیا جائے، ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنت جنوری فروری میں ہوگا، ٹیم انتظامیہ کا تقرر صرف اولمپک رسائی رائونڈ تک کیا گیا تھا،ٹیم انتظامیہ خواجہ جنید ہیڈ کوچ، سمیر حسین، محمد وسیم کوچز ہیں۔

تازہ ترین