• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ’بلبل‘ سے بھارت اور بنگلادیش میں تباہی

سمندری طوفان ’بلبل‘ سے بھارت اور بنگلادیش میں تباہی


بھارت اور بنگلادش میں آنے والے سمندری طوفان’ بلبل‘ نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں اب تک24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا سمندری طوفان ’بلبل‘ بھارت اور بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف واقعات میں بنگلادیش میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بھارتی شہر کلکتہ میں 3 اور ریاست اوڈیشا میں 4 شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے جبکہ بنگلادیش سے 3 لاکھ اور بھارت میں سوا لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

دونوں ممالک نے متاثر جنوبی ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین