• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر کی سڑکوں میں گڑھے، آمد و رفت کے قابل نہیں،جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی اکثرسڑکوں بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں خستہ حال سڑکیں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، رکشوں کی آمدورفت کے لیے قابل نہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی سڑکیں آمدورفت قابل بنانے اور عوام کی سہولت کیلئے پشتون آباد‘کواری روڈ‘میکانگی روڈ‘کانسی روڈ‘سرکی روڈ کی توسیع کے لیے اقدامات کرے ٹریفک کی کثرت سے گھنٹوں گھنٹوں جام ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اس کی ترقی، صفائی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت عملی قدم اٹھائے مغربی بائی پاس سنگل روڈہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں روزانہ کئی جانیں ضائع ہورہی ہیں اس کی باوجود اس عام شاہراہوں کی دو رویہ کے لیے آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا کوئٹہ کی اکثرٹریفک مغربی بائی پاس پرہیں لیکن اس کی باوجود دو رویہ نہیں بنایاانہوں نے کہا کہ حکومت کوئٹہ شہر کی سڑکوں کے لیے فنڈ مختص کرکے عوام کو اس مشکلات سے نجات دلائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ناقص سیوریج نظام کی باعث شہر پانی ریلے کی شکل اختیار کر لیتی ہے کڑروں روپے ضائع ہونے کی باوجود سیوریج نظام ناکام رہی۔
تازہ ترین