• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور (آئی این پی) عدالت نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شرجیل خان پر کھیلنے کی عائد کی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ کرکٹرناصر جمشید کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ شرجیل خان کوعمرہ کی سعادت کے لیے بیرون ملک سفر کرنا ہے لہذا عدالت ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کا حکم دے۔اس پر عدالت نے درخواست منظور کرلی۔

تازہ ترین