• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں اضافہ، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: کرفیو کو 100 دن مکمل، نوجوان شہید


سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور بھارتی لاک ڈائون اور کرفیو کے 100ویں روز بھارتی فوج نے گاندر بل کے علاقے میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد وادی میں 48گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے افراد کی تعداد 4ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع گاندربل میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے مقبوضہ علاقے میںگزشتہ48گھنٹے کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر چارہوگئی ہے ۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل فوجیوںنے گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔

تازہ ترین